جب عمران خان نے امریکہ کو للکارا تو بلاول سی وی لیکر امریکا پہنچ گیا، ان سے دورہ امریکہ سے متعلق سوال تو بنتا ہے۔ علی امین گنڈا پور
انہوں نے کہا کہ راستہ روکے گئے تو راستہ بدل کر کمپین کے لیے جانا پڑا، انہوں نے اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی ،ہم الیکشن جیت رہے ہیں اور اس بات پر کہ ہم نے ڈلیور کیا . ان کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کی مکمل آبادی کو انصاف کارڈ مہیا کیا،12 سال سے تاخیر کا شکار منصوبوں کو 3 سال میں مکمل کیا گیا . علی امین نے کہا کہ کشمیری کبھی وطن فروش کا ساتھ نہیں دے سکتےہم نے کام کا آغاز کیا، کشمیر کا بجٹ بڑھا دیا، عمران خان نے تمام فورمز پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑا . انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے عمران خان کو اپنا سفیر قرار دے دیا، تحریک انصاف ملکی اداروں کا احترام کرتی ہے . . .