یو اے ای: پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان

یو اے ای (قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کی فیول پرائس کمیٹی نے ایندھن کی نئی قیمتوں کا اعلان کیا۔ اس بار کمیٹی نے ڈیزل کی قیمت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد لاجسٹکس اور سپلائی چین جیسے اہم شعبوں کو سپورٹ کرنا اور مارکیٹ میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یو اے ای کا اوپیک اور اوپیک پلس سے علیحدگی کا اعلان

کمیٹی نے دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق معمولی ردوبدل کیا ہے جو درج ذیل ہیں:

ڈیزل — 4.69 درہم (فی لیٹر)
سپر 98 — 3.66 درہم (فی لیٹر)
اسپیشل 95 — 3.55 درہم (فی لیٹر)
ای پلس 91 — 3.48 درہم (فی لیٹر)
ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ ٹرانسپورٹ اور تجارت کے شعبوں میں کاروباری تسلسل برقرار رکھنے کیلیے کیا گیا ہے تاکہ یو اے ای کی بطور عالمی تجارتی مرکز حیثیت مزید مستحکم ہو۔

قیمتوں کا تعین متحدہ عرب امارات کے منظور شدہ ماہانہ طریقہ کار کے تحت کیا جاتا ہے جو عالمی منڈی کی تبدیلیوں کے مطابق لچکدار اور شفاف نظام پر مبنی ہے۔

یہ نظام توانائی کے شعبے میں پائیداری کو فروغ دینے اور عالمی معاشی تبدیلیوں کے باوجود مقامی مارکیٹ میں توازن برقرار رکھنے کیلیے وضع کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert