وزیراعظم اور فیلڈ مارشل امریکا ،ایران جنگ بندی نہ کراتے تو تیل 250ڈالر فی بیرل سے بھی بڑھ جاتا ہے،احسن اقبال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا نہ کرتے تو آج عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 250 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر سکتی تھی۔
شکرگڑھ میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی نے دنیا بھر میں تیل کے بحران کو جنم دیا، تاہم کوششیں جاری ہیں کہ اس تنازع کا مکمل خاتمہ ہو تاکہ توانائی کی قیمتیں دوبارہ کم ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کیا ہے، اور یہی کوششیں عالمی معیشت کو بڑے نقصان سے بچانے کا سبب بنیں۔

WhatsApp
Get Alert