سندهی ،بلوچ پشتون کسی بھی قوم کو گالی دینا انسانیت کی توہین ہے، پشتون دہشتگرد ہیں تو ملک بھر میں سفارتخانوں کے سیکورٹی گارڈ پشتون کیوں ہیں؟ محمود اچکزئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان اور پشتونخواملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ جس اللہ کو مانتے ہیں، جس مذہب کے پیرو کار ہیں، جو بھی لباس پہنتے ہیں، سب قابل احترام ہیں ۔ میں سندھی ہوں تو یہ میرا لباس ہے، یہ میری شناخت ہے ۔ میرے لباس سے نفرت نہ کریں ۔
سندھی، بلوچ، پشتون یا کسی بھی قوم کو گالی دینا انسانیت کی توہین ہے ۔ زندہ رہنے کا حق سب کو ہے ۔
کہاں جا رہا ہے کہ پشتون دہشتگرد ہے۔ خیبر پختو نخوا پاکستان کو صرف پیرا ملٹری ٹروپس کیلئے ایک لاکھ سپاہی دیتا ہے ۔ اگر خیبر خیر پشتونخوا کے لوگ دہشتگرد ہیں تو ملک کے تمام سفارتخانوں کے سفارتخانوں کے سیکورٹی گارڈ پشتون کیوں ؟ ہیں ؟ دکھ ہوتا ہے ہمیں ان باتوں پر ۔
