معرکہ حق کی تاریخی فتح، بلوچ عوام جوش و جذبے سے سرشار، پاک فوج کی بھرپور ستائش

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر بلوچستان سمیت ملک بھر کی عوام پاک فوج کو خراج تحسین پیش کر رہی ہے۔

بلوچ شہریوں نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر کہا کہ پاکستان نے گزشتہ سال نہ صرف بھارت کے رافیل طیارے گرائے بلکہ اس کا غرور بھی خاک میں ملا دیا۔ امریکی صدر نے بھی بار بار تصدیق کی کہ پاکستان نے بھارت کے متعدد طیارے مار گرائے ہیں۔

بلوچ شہریوں نے کہا کہ اگلی بار بھارت نے غلطی کی تو اسکی ایئر فورس مکمل طور پر تباہ کر دیں گے۔ پاکستان پُرامن ملک ہے لیکن کسی نے جارحیت کی تو پھر اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

انکا کہنا تھا ہمیں فخر ہے کہ ہماری مسلح افواج نے بھارت جیسے ازلی دشمن کوتاریخی سبق سکھایا، پاکستان کی عسکری قیادت نے امن کے دشمن بھارت کو معرکہ حق میں شکست دیکر واضح پیغام دیا۔

واضح رہے کہ معرکہ حق کا یادگار سال مکمل ہونے پر پوری قوم مسلح افواج کی فتح کا جشن منا رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert