محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کا ٹیلنٹ ہنٹ موسیقی مقابلے کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کا ٹیلنٹ ہنٹ موسیقی مقابلے کا اعلان کردیا۔
حکام کےمطابق ایونٹ 19 سے 24 مئی تک نوری نصیرخان کلچرکمپلیکس میں ہوگا، ایمان پاکستان حق میلہ محکمہ ثقافت اور ایمان پاکستان کے اشتراک سےہوگا،ایم پی اے فرح عظیم شاہ نےمیلےکی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
پارلیمانی سیکرٹری زرین مگسی کاکہنا ہےکہ تعلیمی اداروں کےطلبا کوشرکت کی دعوت دی ہے، ایونٹ نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی طرف لائےگا،موسیقی مقابلے کےساتھ ثقافتی وفوڈ اسٹالز اورنمائش بھی ہوں گی۔
