پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر آگئی،جا نئے فی لٹر قیمت کیا ہو نے جارہی ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعاتPetrol Price کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے بعد عوامی حلقوں میں تشویش Petroleum بڑھ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے 75 پیسے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں معمولی ردوبدل کا امکان بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی فری آن بورڈ قیمت میں اضافے کے باعث مقامی قیمتوں پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔ عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمت 139.03 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر 143.01 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جس کے اثرات پاکستان کی اندرونی مارکیٹ پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔
حکومت کی جانب سے حتمی قیمتوں کا اعلان ٹیکسز، پٹرولیم لیوی اور روپے کی قدر سے متعلق فیصلوں کے بعد کیا جائے گا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو آنے والے دنوں میں ٹرانسپورٹ، اشیائے خورونوش اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتیں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert