بابر اعظم انجری کے باعث بنگلادیش کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر بابر اعظم انجری کا شکار ہونےکی وجہ سے بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

ٹیم منیجمنٹ کے مطابق گھٹنےکی انجری کی وجہ سے بابر اعظم پہلا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔

ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر بابراعظم کی انجری کا جائزہ لے رہے ہیں، بابر کے حوالے سے مزید اپ ڈیٹ بعد میں شیئرکی جائیں گی۔

خیال رہےکہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے میر پور ڈھاکا میں شروع ہوگا۔

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی یہ دوسری سیریز ہے۔

پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا ہےکہ ٹیسٹ کےلیے تیار پچ فاسٹ بولرز کے لیے موزوں نظر آرہی ہے، پلیئنگ الیون کا فیصلہ پچ کا آخری جائزہ لینے کے بعد کریں گے ۔

WhatsApp
Get Alert