نشے میں ڈرائیونگ ،مایہ ناز کرکٹرنے غلطی تسلیم کرلی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کے معروف کرکٹر David Warner نے نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے مقدمے میں اپنی غلطی تسلیم کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق David Warner کے وکیل بوبی ہل نے سڈنی میں عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرکٹر نے ڈرنک اینڈ ڈرائیو کے عمل کو لاپروائی اور “احمقانہ غلطی” قرار دیا ہے اور وہ اس کیس کی ذمہ داری قبول کریں گے۔
وکیل کے مطابق ڈیوڈ وارنر نے گاڑی چلانے سے قبل شراب کے تین گلاس پیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو اپنی غلطی کا احساس ہے اور وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران David Warner عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جبکہ مقدمے کی آئندہ سماعت اگلے ماہ مقرر کی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر گزشتہ ماہ Pakistan Super League کے دوران کچھ وقت گزارنے کے لیے سڈنی گئے تھے، جہاں قیام کے دوران انہیں مبینہ طور پر شراب پی کر گاڑی چلانے پر چارج کیا گیا تھا۔
