دیر بالا؛ گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4افراد زخمی

پشاور(قدرت روزنامہ)دیر بالا کے علاقے واڑی باغ، کارو درہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں باٹ محمد مناف ولد بہادر خان کے گھر کی چھت اچانک گر گئی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے ملبے تلے دبے 4 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا، جن میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔

زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واڑی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert