امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں اہم قرارداد منظور، ’ایران کے بعد امریکا بھی شکریہ پاکستان کہنے لگا‘

واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی ایوانِ نمائندگان میں پیش کی گئی ایک قرارداد میں ایران سے متعلق کشیدگی کے دوران پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔ قرارداد میں پاکستان کو ’غیر جانبدار اور قابلِ اعتماد ثالث‘ قرار دیتے ہوئے اس کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی اس پیش رفت پر مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں۔ صارفین پاکستان کے کردار کو مثبت انداز میں دیکھتے ہوئے اسے سراہ رہے ہیں اور اسے عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی پر پاکستان کی تعریف، امریکی کانگریس میں قرارداد پیش

محفوظ الرحمان اعوان نے لکھا کہ امریکی بھی بول پڑے شکریہ پاکستان۔ امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کی امن کوششوں کی ستائش کی قرارداد پیش پاکستان کو غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث قرار دیا ہے۔

شفیق ہاشمی نے کہا کہ پہلے ایران والے تشکر تشکر پاکستان کہتے تھے اب امریکی بھی بول پڑے شکریہ پاکستان۔

حسنات احمد کا کہنا تھا کہ امریکا کے ایوان میں بھی پاکستان کی امن کوششوں کا اعتراف ہونے لگا۔ امریکی ایوانِ نمائندگان میں پاکستان کی سفارتی و امن کوششوں کو سراہتے ہوئے قرارداد پیش کی گئی۔ یہ عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت کردار اور مؤثر سفارتکاری کا واضح اعتراف ہے۔

قرارداد امریکی کانگریس کے رکن آل گرین نے پیش کی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تباہ کن جنگ کے دوران پاکستان نے کلیدی سفارتی کردار ادا کیا اور جانی و مالی نقصان روکنے کیلئے بہترین سہولت کاری فراہم کی۔

قرارداد میں اس امر کا بھی اعتراف کیا گیا کہ پاکستان نے سفارتی وفود کی میزبانی کے لیے شہروں کی بندش جیسی مشکلات برداشت کیں تاکہ تعمیری مذاکرات کو ممکن بنایا جا سکے۔

قرارداد کے مطابق پاکستان نے جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے تعمیری مذاکرات ممکن بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کیا۔

WhatsApp
Get Alert