پنجاب سے گندمی کی بین الصوبائی ترسیل پر پابندی ، خیبر پختونخوا میں آٹا مزید مہنگا ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب سے گندم اور آٹے کی بین الصوبائی ترسیل میں رکاوٹوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آٹا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا۔

ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2200 روپے سے بڑھ کر 2400 روپے ہو گئی ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب سے آٹے اور گندم کی سپلائی متاثر ہونے سے ملز کو مہنگے داموں گندم خریدنا پڑ رہی ہے جس سے مارکیٹ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے ہو رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کی فلور ملز انڈسٹری کا زیادہ تر انحصار پنجاب سے آنیوالی گندم پر ہے، صوبے میں سالانہ 12 لاکھ میٹرک ٹن گندم پیدا ہوتی ہے جبکہ مجموعی ضرورت 52 لاکھ ٹن ہے، 40 لاکھ ٹن کا شارٹ فال پنجاب سے گندم اور آٹا خرید کر پورا کیا جاتا ہے۔

خیبر پختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خطوط لکھ کر پنجاب سے گندم کی ترسیل پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert