اسلام آباد ایئرپورٹ پر فضائی آپریشن متاثر ہونے کا امکان؛ اہم نوٹم جاری
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نے اپنے نوٹم میں کہا ہے کہ 8 سے 10 مئی کے دوران اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے کا امکان ہے۔
پی اے اے کے مطابق آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر یا شیڈول میں تبدیلی پیش آ سکتی ہے۔ نوٹم میں اسلام آباد آنے والی پروازوں کو اضافی ہولڈنگ فیول ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔
نوٹم کے مطابق 8 مئی کو صبح 10 بج کر 45 منٹ سے دوپہر 12 بج کر 15 منٹ تک جبکہ 9 اور 10 مئی کو رات 8 بجے سے 9 بج کر 15 منٹ تک پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہو سکتی ہے۔
پی اے اے نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے شیڈول سے متعلق متعلقہ ایئرلائنز سے پیشگی معلومات حاصل کریں۔
