امریکا اور ایران میں دوبارہ کشیدگی کے بعد خام تیل پھر مہنگا

ایران (قدرت روزنامہ)ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی کے بعد ایشیائی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔
ایرانی جزیرے اور بندرگاہ پر امریکی حملے کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 2.3 فیصد اضافے سے اس کی قیمت 102.40 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت 2.1 فیصد بڑھ کر 96.80 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔
کشیدگی میں اس اضافے سے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے 21 اپریل کو امن مذاکرات کے لیے مزید وقت فراہم کرنے کی غرض سے جنگ بندی میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع دی تھی۔
