حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث ملک میں رہنے کو کوئی تیار نہیں، 99 فیصد لوگ باہر جانا چاہتے ہیں،سہیل آفریدی


پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے پاکستان میں 45 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ اگر آج آپ اعلان کریں کہ کون کون ملک سے باہر جانا چاہتا ہے تو آپ کو ایک فیصد لوگ بھی نہیں ملیں گے جو ملک میں رہنا چاہتے ہیں ، اس کی وجہ ہمیں کوئی پالیسی نظر نہیں آرہی۔
خیبر گرلز میڈیکل کالج کے کنونشن سے خطاب میں انہوں نے کہا خیبر پختونخوا میں ایک وقت تھا جب صوبے میں ہر طرف خوف، دھماکوں اور خودکش حملوں کی فضا تھی۔ مسلسل بدامنی نے ہماری پوری ایک نسل کو تعلیم، ترقی اور بہتر مستقبل سے محروم رکھا۔ ہماری بہنیں اور بھائی ایسے حالات میں پروان چڑھے جہاں سکون، تعلیم اور مواقع کا شدید فقدان تھا۔ پھر 2018 سے 2022 تک عمران خان کی قیادت میں ایک نیا دور آیا، جہاں امن بحال ہوا، ترقی کا سفر شروع ہوا اور عوامی فلاح کی پالیسیاں بنیں۔ روزگار کے مواقع بڑھے، معیشت مستحکم ہوئی، جی ڈی پی میں اضافہ ہوا اور غریب آدمی کو پہلی بار محسوس ہوا کہ ریاست اس کے ساتھ کھڑی ہے۔

WhatsApp
Get Alert