ڈیرہ مراد جمالی میں نماز جمعہ کے بعد فائرنگ، ایس ڈی او بی ڈی اے شدید زخمی، پولیس

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈیرہ مراد جمالی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایس ڈی او بی ڈی اے شدید زخمی ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سٹی پولیس تھانے کی حدود شرقی بھٹو محلہ میں جمعہ نماز کے بعد مسجد کے باہر مسلح افراد کی شدید فائرنگ ایس ڈی او بی ڈی اے انجینئر حاجی ثناء اللہ بھٹو شدید زخمی ہوگئے جبکہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد انکو مذید علاج کیلئے سکھر ریفر کردیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کرکے کوشیش تیز کردی گئی
