آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر قسط کی منظوری دیدی: وزیرخزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 1.2ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی۔
آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے قسط کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں دی ۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایک ارب ڈالر ای ایف ایف پروگرام کے تحت جاری کرنے کی منظوری دی جبکہ موسمی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے 20 کروڑ ڈالر جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینےکے بعد قرض جاری کرنے کی سفارش کی تھی، ذرائع کے مطابق موجودہ پروگرام کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر 3.3 ارب ڈالر جاری ہو چکے ہیں، پاکستان نے ستمبر 2024 میں 37 ماہ کے لیے ای ایف ایف پروگرام لیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان کیلئے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو طلب کیا گیا تھا۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔
