پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج، کوئٹہ سے صحافی مقبول جعفر اور اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار، عدالت میں پیش ‘ جسمانی ریمانڈ منظور ‘ صحافتی حلقوں میں تشویش


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ) بلوچستان میں صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ترجمان این سی سی اے کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی نے کوئٹہ سے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ مقبول جعفر اور ڈاکٹر ثناء کو سوشل میڈیا پر سینئر حکومتی افسران، شہریوں اور ریاستی اداروں کے خلاف مبینہ ہرزہ سرائی اور پروپیگنڈے کے الزام میں گرفتار کیا۔
ترجمان کے مطابق غیر قانونی مواد ہٹانے اور مزید خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے انکوائری کی گئی جبکہ قانونی نوٹسز اور کافی موقع دینے کے باوجود ملزمان نے اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں، دونوں کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے انہیں دو روزہ ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔
مقدمہ پیکا ایکٹ کی دفعات 20 اور 26 کے تحت درج کیا گیا ہے، دوسری جانب صحافی مقبول جعفر کی گرفتاری پر مقامی صحافتی برادری اور سماجی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق انہیں گزشتہ رات جناح روڈ پر واقع کبیر بلڈنگ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

WhatsApp
Get Alert