بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کروادی گئی ہے۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کی جیل کانفرنس روم میں 35 منٹ ملاقات جاری رہی ہے۔

بشریٰ بی بی کی آنکھ کے طبی معائنے سے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔

جیل ذرائع کے مطابق عمران خان کی صحت اور آنکھ کے علاج سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی بہن سے آخری ملاقات 2 دسمبر کو ہوئی تھی، 4 نومبر کے بعد بھی ملاقاتوں میں طویل وقفہ رکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے ملاقات نہ کروانے کا جواب دے دیا ہے، ہم پرامن اور منظم جماعت ہیں، قانونی و آئینی حق کا اظہار کررہے ہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ ریاست عوام پر مسلسل بوجھ ڈال رہی ہے۔

WhatsApp
Get Alert