متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے ساتھ برا سلوک کیا جا رہا ہے، غیرت کا تقاضا ہے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا جائے، شیر افضل مروت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے پاکستان کو اس وقت جراتمندانہ اور خودمختار فیصلے لینے چاہیے ۔ پاکستان کو عالمی سطح پر یہ مؤقف مضبوطی سے اٹھانا چاہیے کہ ہمیں ایران سے تیل خریدنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ چین، انڈونیشیا، ترکی اور عمان جیسے کئی ممالک ایران سے تیل خرید رہے ہیں۔ یا پھر روس سے تیل خریدنے کی اجازت ملنی چاہیے، جیسے بھارت کو مختلف مواقع پر رعایت یا سہولت دی جاتی رہی ہے۔ اس کے بغیر خطہ میں مہنگائی کم نہیں ہوگی۔
امارات میں پاکستانیوں کے ساتھ بہت ہی برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستانیوں کو دس دس دن جیل میں رکھا جاتا ہے اور ان کی بے توقیری کی جارہی ہے۔ امارات اتنی دشمنی پر کیوں اتر آیا ہے؟ کل ائرپورٹ پر میرے ساتھ بہت سے لوگ ملے جو یہی کہہ رہے تھے کہ ان کے ساتھ بھی ظلم ہوا ہے۔ ہماری وزارتِ… pic.twitter.com/7kZwVQnaB4
— Sher Afzal Khan Marwat (@sherafzalmarwat) May 14, 2026
پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے ساتھ بہت ہی برا سلوک کیا جا رہا ہے۔ پاکستانیوں کو دس دس دن جیل میں رکھا جاتا ہے اور ان کی بے توقیری کی جارہی ہے۔ امارات اتنی دشمنی پر کیوں اتر آیا ہے؟ کل ایئرپورٹ پر بہت سے لوگ ملے جو یہی کہہ رہے تھے کہ ان کے ساتھ بھی ظلم ہوا ہے۔ ہماری وزارتِ خارجہ کیا کر رہی ہے؟ جس طریقے سے امارات نے پیسے واپس مانگے ہیں اور پاکستان کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، اس پر غیرت کا تقاضا یہ ہے کہ ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جواب دیا جائے۔ یہ پاکستانی ہیں اور ایک آزاد ملک کے شہری ہیں یہ جانوروں کی طرح سلوک کے حقدار نہیں ہیں۔
صحافی نے سوال کیا پارٹی قیادت نے حکومت کو ایک ہفتے کی مہلت دی ہے کہ اگر اس دوران عمران خان کو ہسپتال منتقل نہ کیا گیا تو پھر احتجاج کی باقاعدہ کال دی جائے گی، جس پر شیر افضل مروت نے جواب دیا یہ ایک مثبت پیشرفت ہے کہ احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو واضح ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس پر کس حد تک عمل درآمد ہوتا ہے۔
