میجر توصیف اور وطن کے دیگر بہادر سپاہیوں کی شہادت پوری قوم کے لیے ایک عظیم نقصان ہے، حاجی ولی محمد نورزئی


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری برائے سوشل ویلفیئر حاجی ولی محمد نورزئی نے بارکھان کے علاقوں نوشم اور بالا ڈھاکہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے آئی ای ڈی دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے اس افسوسناک واقعے میں میجر توصیف اور وطن کے دیگر بہادر سپاہیوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج و ملال کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری قوم کے لیے ایک عظیم نقصان قرار دیا ہے۔حاجی ولی محمد نورزئی نے کہا کہ ملک و قوم کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارا فخر ہیں اور ان کی عظیم قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے اس بزدلانہ حملے کو انسانیت دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے سیکیورٹی فورسز اور قوم کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے۔ انہوں نے شہدا کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں۔

WhatsApp
Get Alert