ڈیزل مہنگا،ٹرین میں سفر کرنے سے پہلے یہ خبر ضرور جانیے؟


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان ریلوے نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث 8 مسافر ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دیں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان ریلوے بھی متاثر ہوا ہے اور ٹرین آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے جس کے باعث ریلوے انتظامیہ نے مختلف سیکشنز پر چلنے والی 8 ٹرینیں عارضی طور پر بند کر دی ہیں۔
ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ ٹرینوں میں مسافروں کی تعداد بھی کم تھی، اس لیے ایندھن کے اخراجات بچانے کے لیے ٹرینوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق بند کی جانے والی ٹرینوں میں مہران ایکسپریس، چمن ایکسپریس، ماروی ایکسپریس اور راوی ایکسپریس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سمن سرکار، موہنجوداڑو، بولان میل اور خوشحال خان خٹک ایکسپریس کو بھی عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ بڑھتے ہوئے آپریشنل اخراجات کی وجہ سے ٹرینوں کو عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے اور جیسے ہی صورتحال بہتر ہوگی ٹرینوں کو بحال کر دیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert