بچپن میں اداکار عمران خان میرا کرش تھے: بھومی پڈنیکر


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ بھومی پڈنیکر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچپن میں اداکار عمران خان کو بہت پسند کرتی تھیں۔
ایک دہائی تک اداکاری سے دور رہنے کے بعد عمران خان نیٹ فلکس کی آنے والی فلم ’ادھورے ہم، ادھورے تم‘ کے ذریعے کم بیک کر رہے ہیں جس میں ان کے مقابل بھومی پڈنیکر جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا کو ایک انٹرویو میں 37 سالہ بھومی پڈنیکر نے عمران خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے پر بات کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ان کی بہت پہلے سے مداح رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں عمران خان میرے کرش تھے۔
اداکارہ نے عمران خان کے ساتھ اپنی نئی فلم کے بارے میں بتایا کہ آج کل ویسی رومانوی کامیڈی فلمیں کم ہی بنتی ہیں، جب میں نے اس فلم کی کہانی پڑھی تو مجھے فوراً پسند آگئی، یہ ایک نفیس اور نہایت دلکش محبت کی کہانی ہے۔
اداکارہ بھومی اس سے قبل بھی کئی بار عمران کی اداکاری کی تعریف کر چکی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جن اداکاروں کو وہ نوجوانی میں پسند کرتی تھیں، آج ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا ایک خوشگوار اور یادگار تجربہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert