2 جون کو وسطی سندھ کے چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان


کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ان دنوں موسم گرم اورمرطوب ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 2 جون کو ایم 9 موٹروے کے اطراف کے علاقوں میں رات میں آندھی چل سکتی ہے۔
اس کے علاوہ 2 جون کو وسطی سندھ کے چند مقامات پر آندھی اور بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب خیر پور، سانگھڑ، نواب شاہ ،نوشہروفیروز میں کہیں کہیں آندھی اور ہلکی سے معتدل شدت کی بارش کا امکان ہے۔

WhatsApp
Get Alert