حج نے د ل بدل د یا ، یہ سفر معجز اتی تجر بہ ہے ، ا د ا کا ر ہ طو بیٰ ا نو ر کا ا یما ن ا فر و ز پیغا م


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے والدین کے ہمراہ کیے گئے حج کے مقدس سفر کی جھلکیاں اور جذباتی تجربات سوشل میڈیا پر شیئر کر دیے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصاویر کی ایک سیریز شیئر کرتے ہوئے اس روحانی سفر کو اپنی زندگی کا نہایت معنی خیز اور یادگار تجربہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ سعادت اپنے والدین کے ساتھ حاصل ہوئی، جس پر وہ بے حد شکر گزار ہیں۔
طوبیٰ انور نے اپنے پیغام میں لکھا کہ حج انسان کو اندر سے بدل دیتا ہے اور زندگی کے کئی بوجھ ہلکے کر دیتا ہے۔ یہ پانچ دن ایک مکمل زندگی جیسے محسوس ہوئے، جن میں انسان غیر ضروری وابستگیوں سے آزاد ہو کر روحانی سکون حاصل کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر تک پہنچنے کی کہانی ایک معجزاتی تجربہ ہے، جسے وہ کسی اور موقع پر شیئر کریں گی۔ فی الحال وہ صرف شکر ادا کر رہی ہیں۔
اپنے پیغام کے اختتام پر اداکارہ نے حج کی قبولیت کی دعا کی اور بتایا کہ وہ اب مدینہ منورہ روانہ ہو چکی ہیں۔

WhatsApp
Get Alert