توانائی بچت مہم پر عملدرآمد، اسلام آباد کی مارکیٹیں مقررہ وقت پر بند


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں توانائی بچت اور کفایت شعاری مہم کے تحت مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کو مقررہ اوقات کے مطابق بند کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں نگرانی کی جا رہی ہے۔ توانائی کے مؤثر استعمال اور بجلی کی بچت کے مقصد کے تحت کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار محدود کیے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ فوڈ آؤٹ لیٹس اور ریسٹورنٹس کو بھی رات 10 بجے تک بند کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق توانائی بحران سے نمٹنے اور قومی وسائل کے بہتر استعمال کے لیے کفایت شعاری مہم پر سختی سے عملدرآمد جاری رکھا جائے گا۔ اس سلسلے میں تاجروں اور کاروباری حلقوں سے بھی تعاون کی اپیل کی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert