ملکی نظام کو کسی کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے، موجودہ حالات میں چپ رہنا جرم ہے، ہمیں حق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے، ملک کو خانہ جنگی کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے، محمود اچکزئی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بلوچستان بار کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سچ کی بنیاد پر پاکستان اور بلوچستان کے مسائل حل ہو سکتے ہیں ۔ صرف سرداروں اور نوابوں کو شامل کرنے سے مسائل حل نہیں ہونگے ۔ وکلاء جانتے ہیں کہ 1973 کا آئین کافی جدوجہد کے بعد بنا ہے ۔
کسی بھی ملک میں مسائل عدلیہ اور آئین کے ذریعے حل ہو سکتے ہیں ۔ ہمارے ملک -میں اسمبلی کی بولیاں لگتی ہیں ۔ جہاں اسمبلیاں بکتی ہوں وہاں غریب عوام کے مسائل حل نہیں -ہو سکتے ۔ ہمیں حق کی بات کرنے پر غدار کہا جاتا ہے ۔ پاکستان کے آئین میں حقوق اور غداری دونوں کو واضح کر دیا ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان میں عوامی جماعتیں شامل ہیں ۔ پیسوں کے زور پر اسمبلی کی نشست -خریدی جاتی ہیں ۔ پاکستان میں غیر جانبدار نہ انتخابات ہونے چاہیے ۔ صوبے کے وسائل پر یہاں کے -عوام کا پہلا حق ہے۔ ہم کسی کے خلاف نہیں ہیں ۔ ملکی نظام کو کی کیخلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔
ملک کو کسی صورت خانہ جنگی کی طرف نہیں دھکیلنے دیں گے ۔ موجودہ حالات میں چپ رہنا جرم ہے۔ ہم کسی کیخلاف کچھ نہیں کہیں گے لیکن ہمارے راستے بند نہیں کیے جائیں ۔

WhatsApp
Get Alert