بچوں کیساتھ جنسی جرائم میں ملوث 15 افراد کو مجموعی طور پر 188 سال قید


بریڈفورڈ(قدرت روزنامہ)شمالی برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں بچی کے ساتھ ریپ اور جنسی جرائم میں ملوث 15 افراد کو مجموعی طور پر 188 سال قید کی سزا سنادی گئی۔
متاثرہ خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا بچپن ان سے چھین لیا گیا اور نوجوانی میں پیش آنے والے واقعات کے اثرات ہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے، جنہیں وہ روزمرہ زندگی میں برداشت کر رہی ہیں۔
یہ واقعات 2007 سے 2011 کے دوران پیش آئے جب متاثرہ کی عمر 14 سے 18 سال کے درمیان تھی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کو نومبر 2015 میں چائلڈ سیکسول ایکسپلائٹیشن کے ممکنہ شکار کے طور پر شناخت کیا گیا، کیونکہ وہ متعدد بار لاپتہ ہونے کے کیسز میں رپورٹ ہو چکی تھیں۔
بعدازاں فروری 2016 میں اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ گزشتہ دو برسوں میں متعدد مقدمات چلائے گئے، تاہم عدالتی کارروائی کی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے رپورٹنگ پر پابندیاں عائد تھیں۔
آج عدالت نے یہ پابندیاں ختم کر دیں اور ملزمان کو سزا سنا دی گئی۔

WhatsApp
Get Alert