کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) کراچی سمیت ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی ایک روپے 19 پیسے مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی اپریل 2026 کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کےالیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، اضافے کا اطلاق رواں ماہ جون کے بلوں میں کیا جائے گا۔
سی پی پی اے نے اپریل کی ایڈجسٹمنٹ میں ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا تھا۔
