مدینے سے تاخیر کے بعد پرواز حاجیوں کو لے کر کراچی کیلئے روانہ

کراچی(قدرت روزنامہ)تاخیر کا شکار ہونے والی پرواز پی کے 4228 حاجیوں کو لے کر مدینہ سے کراچی کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
پرواز آج شام 4 بج کر 50 منٹ پر کراچی کے جناح ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔
مدینہ ایئر پورٹ پر پرواز پی کے 4228 میں تاخیر کے سبب 240 سے زائد حاجی مشکلات کا شکار تھے۔
حاجیوں کو گزشتہ رات نماز عشاء کے وقت ایئر پورٹ بلوایا گیا تھا۔
واضح رہے طیارے میں فنی خرابی کے باعث کراچی آنے والی پرواز میں طویل تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سے مدینہ پہنچے طیارے میں حاجی کراچی روانہ کیے گئے ہیں جبکہ ملتان کے حاجیوں کو ایئرپورٹ پر ٹھہرایا گیا ہے۔
