راج کندرا کے دفتر پر پولیس کا چھایہ۔۔۔!!! دیوار میں چھپی خفیہ الماری برآمد،خبر پڑھ کر آپ کے رونگٹے کھڑےہوجائینگے

ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کے دفتر پر پولیس نے چھایہ مار کر دیوار پر لگی’’خفیہ الماری‘‘ کو ڈھونڈ نکالا۔ فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار راج کندراکےخلاف پولیس شکنجہ مزید تیز کردیا، پولیس نے ایک مرتبہ ممبئی کے اندھیری میں واقع راج کندرا کے ویان اور جے ایل اسٹریم آفس میں چھاپہ مارا ۔ اس دوران دیوار میں چھپی ہوئی ایک ’’خفیہ الماری‘‘ پولیس کو ہاتھ لگی ۔اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر کے خلاف پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں۔ ’’خفیہ الماری‘‘ سے پولیس کومتعدد
فائلیں برآمد ہوئیں ،پولیس کے مطابق ان فائلوں سے کئی راز فاش ہوں گے۔ ممبئی کرائم برانچ کے ذرائع کے مطابق الماری سے کئی فائلیں برآمد کی گئی ہیں جس میں مالی لین دین سے متعلق اور کرپٹو کرنسی سے وابستہ اہم معلومات ہیں۔ اس سے پہلے پورن پروڈکشن معاملہ میں جانچ افسروں کا کہنا تھا کہ راج کندرا 121 ویڈیو کسی کو ایک اعشاریہ دو ملین امریکی ڈالر میں بیچنے والے تھے ۔

WhatsApp
Get Alert