خضدار میں ارباب کمپلیکس پر فائرنگ، سابق ایس ایچ او کے بیٹے سمیت دو افراد جاں بحق

گاڑی سوار مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی


خضدار (ڈیلی قدرت کوئٹہ) خضدار کے علاقے ارباب کمپلیکس میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک سابق ایس ایچ او کا بیٹا بھی شامل ہے۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق مقتولین ارباب کمپلیکس میں واقع مزمل ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ اس دوران گاڑی سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت شاہجہاں ولد عبداللہ پندرانی اور عبدالستار ولد نائب فتح محمد شاہوزئی کے ناموں سے کی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی تلاش اور واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert