قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نظر ہو رہا ہے: سینیٹر دنیش کمار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ قرآن نے سود لینے سے منع کیا لیکن پاکستان کا آدھا بجٹ سود کی نظر ہو رہا ہے۔
نجی ٹی وی چینل ’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر دنیش کمار نے کہا ہم بجٹ کا 50 فیصد اللہ اور رسولﷺ سے جنگ پر خرچ کر رہے ہیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے اجلاس کے دوران سود سے متعلق قرآن کی آیات بھی پڑھ دیں۔
سینیٹر دنیش کمار نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیٹرول کی اسمگلنگ پر بھی بات کی، انہوں نے کہا پیٹرول اسمگل کرکے لانا بہت مشکل کام ہے، کون اتنا مشکل کام کرنا چاہےگا، اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے کیا جاتا ہے۔
دنیش کمار بولے جو ایران کے بارڈر سے پیٹرول لاتے ہیں وہ کن مشکلات سے گزرتے ہیں، دنیش کمار نے زور دیا کہ حکومت ایران سے پیٹرول لانےکو لیگل کرلے۔
سینیٹر دنیش کمار کا مزید کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تیسری عالمی جنگ روک دی۔
