بلوچستان گرینڈ الائنس کا 18 جون سے دفاتر کی تالا بندی، پہیہ جام اور 19 جون سے تادمِ مرگ دھرنے کا اعلان


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس بلوچستان کے سربراہ عبدالقدوس کاکڑ اور یونس کاکڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرامن احتجاجی مظاہرے اور ریلی پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کے خلاف آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا اعلان کر دیا ہے۔ گرینڈ الائنس کے رہنماں کے مطابق، احتجاجی تحریک کے اگلے مرحلے میں 18 جون سے غیر معینہ مدت تک بلوچستان بھر کے تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری ادارے مکمل طور پر بند رہیں گے جبکہ صوبے بھر میں پہیہ جام اور لاک ڈان کیا جائے گا۔اعلان کے مطابق، ملازمین کے جائز حقوق کی بحالی اور حکومتی رویے کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاجی مظاہرے، ریلیاں اور عوامی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔ مزید برآں، گرینڈ الائنس نے احتجاج کو شدید کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ 19 جون سے کوئٹہ میں تادمِ مرگ دھرنا دیا جائے گا۔ رہنماں کا مقف تھا کہ سرکاری ملازمین پر وحشیانہ تشدد اور غیر قانونی گرفتاریوں کے خلاف احتجاجی سلسلہ کسی صورت ختم نہیں ہوگا اور مطالبات کی باقاعدہ منظوری تک اس احتجاجی تحریک کو مزید وسعت دی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert