اساتذہ کیلئے بُری خبر،حاضری میں تاخیر یا غیرحاضری پر خودکار تنخواہ کٹوتی کا فیصلہ

کراچی (قدرت روزنامہ)محکمہ تعلیم سندھ نے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کے لیے چہرےکی شناخت سےرجسٹریشن لازمی قرار دیدی ہے۔

محکمہ تعلیم کےمطابق جون اور جولائی کےدوران ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کی چہرے کی شناخت کے ذریعےرجسٹریشن کی جائے گی،جبکہ اگست سے تمام ملازمین کے لیے روزانہ ان اور آؤٹ حاضری لگانا لازمی ہوگا۔

محکمہ تعلیم سندھ نےخبردار کیا ہےکہ مقررہ مدت میں رجسٹریشن نہ کروانےوالے ملازمین کی تنخواہیں روک دی جائیں گی،حاضری کا نیا سسٹم براہِ راست اے جی سندھ ٹریژری سے منسلک ہوگا۔

اعلامیے کےمطابق ایک ماہ میں دو سےزائد چھٹیاں اضافی شمارکی جائیں گی،جبکہ تاخیرسےآنےیاغیرحاضری کی صورت میں تنخواہ سے خودکار کٹوتی بھی کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایت کی ہے کہ ملازمین تنخواہ کی کٹوتی سےبچنےکےلیےوقت پررجسٹریشن اور حاضری لگانا یقینی بنائیں۔

WhatsApp
Get Alert