ایران جنگ میں تباہ ہوئے امریکی طیارے کے فائٹر پائلٹ کے ایرانی ڈرونز سے متعلق انکشاف نے کھلبلی مچا دی

ایران(قدرت روزنامہ)ایران جنگ میں تباہ ہوئے امریکی طیارے ایف- 15 کے فائٹر پائلٹ کے ایرانی ڈرونز سے متعلق اہم انکشاف نے کھلبلی مچا دی۔
امریکا کا ایف- 15 طیارہ ایرانی فضائی حدود میں اپریل میں گر کر تباہ ہوا تھا ، طیارے کے دونوں پائلٹوں نے ’’ایجیکٹ‘‘ کیا تھا ، جنہیں بعد میں امریکی فوج نے اسپیشل آپریشن کر کے ریسکیو کیا تھا ۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایران جنگ میں تباہ ہوئے امریکی طیارے ایف- 15 کے فائٹر پائلٹ نے اہم انکشاف کرتے ہوئےکہا ہے کہ نشانہ بننے سے پہلے دیکھا بہت سارے ایرانی ڈرونز نے ’’جیلی فش‘‘ کی فارمیشن بنائی ہوئی ہے ، جیسے فضا میں ’’ڈرونز کی بارودی سرنگ‘‘ تھی۔
فائٹر پائلٹ نے بتایا کہ ایک بڑا ڈرون اوپر اور لاتعداد چھوٹے ڈرونز اس کی ٹانگوں کی طرح اڑ رہے تھے ۔
پائلٹ کے بیان سے امریکی حکام میں کھلبلی مچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر پائلٹ سچا ہے تو یہ ایران کی ڈرون صلاحیتوں میں اعلیٰ جدت کا ثبوت ہے ۔ ماہرین کے خیال میں ایران کو ڈرون ٹیکنالوجی میں چین اور روس کی معاونت حاصل ہے۔
