پی ٹی آئی رہنماؤں میں بند کمرے کا جھگڑا سڑک پر آگیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں میں بند کمرے کا جھگڑا سڑک پر آگيا، جیو نیوز نے جھگڑے کی تفصیلات حاصل کرلیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے سیشن کے دوران جنید اکبر، اقبال آفریدی اور صبغت اللّٰہ کا جھگڑا ہوا، اقبال آفریدی نے کورم کی نشاندہی کی تو جنید اکبر غصے میں آگئے۔
ذرائع کے مطابق صبغت اللّٰہ نے دونوں کے درمیان ہاتھا پائی ہونے سے روکی، لیکن جب اڈیالہ کے باہر یہی دونوں رہنما اکٹھے ہوئے تو اقبال آفریدی نے جنید اکبر اور صبغت اللّٰہ سے بدلہ لینے کے لیے اڈیالا کے باہر ساتھیوں کو بلایا۔

WhatsApp
Get Alert