زیارت، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق، چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع زیارت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان بحق جبکہ چار پولیس اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالقدوس اچکزئی نے بتایا کہ زیارت کے زیرو پوائنٹ کے مقام پر مسلح افراد نے پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کردی ، اس دوران ایس پی زیارت کا قافلہ بھی وہاں سے گذر رہا تھا ، مسلح افراد نے ایس پی کے قافلے پر بھی فائرنگ کی ، فائرنگ کی زد میں آکر ناصر نامی شخص جان بحق ہوا جبکہ چار پولیس اہلکار محمد آصف ، نذیر احمد ، صدام ،ا صغر اور راہ گیر ضیا اللہ زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ اسپتال زیارت میں طبی امدادکے بعد کوئٹہ منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر نور محمد دمڑنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وادی زیارت پراسپیکٹ پوائنٹ کے مقام پر تبلیغی جماعت کے افراد پر کی فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں تبلیغی جماعت کے شامل ایک شخص کی شہادت اور پولیس اہلکار سمیت دو افراد کی زخمی ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس ہے زیارت انتظامیہ کو زخمی افراد کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کی صوبائی وزیر نے کہاکہ نہتے اور بے گناہ تبلیغی جماعت کے افراد کو نشانہ بنانا دہشتگردوں کی بوکھلاہٹ اور مایوسی کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ وہی شرپسند ٹولہ ہے جو بلوچستان بالخصوص وادی زیارت کی پرامن فضا کو خراب کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتا ہے۔ لیکن ان کا یہ مذموم خواب کبھی پورا نہیں ہو گا

WhatsApp
Get Alert