پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالنے والے کے ہاتھ کاٹ دیں گے، مصدق ملک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ جو پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالے گا، اُس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔
ایک بیان میں مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ وہ اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، جو پاکستان کے پانی پر ہاتھ ڈالے گا اس کے ہاتھ کاٹ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کیا یہ حق سب کو مل گیا ہے کہ اوپر رہنے والے لوگ نیچے والوں کا پانی روک لیں گے؟ حق کے لئے کھڑا ہونا ہماری روایت ہے۔
اس معاملے پر وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل نہیں کیا جا سکتا، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے ہمیشہ کہا ہے کہ پانی ہماری بقاء کا معاملہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کا موقف دنیا نے تسلیم کیا ہے ،پوری دنیا سے کل پانی کی اہمیت پر کانفرنس میں شرکت کےلیے ماہرین آرہے ہیں کانفرنس میں انڈس واٹر ٹریٹی پر پاکستان کی اہمیت پر بات ہوگی۔
