بلوچستان میں ہسپتال غیر محفوظ ؟ سول ہسپتال کے اندر فائرنگ ‘ ایک شخص جاں بحق ‘ ایک زخمی


اوستا محمد(ڈیلی قدرت کوئٹہ)سول ہسپتال اوستا محمد کے اندر فائرنگ کا ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق جمالی قبیلے سے بتایا جا رہا ہے۔واقعے کے فورا بعد حملہ آور اور ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم پولیس انتظامیہ نے ہسپتال اور ارد گرد کے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندی کر کے تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

WhatsApp
Get Alert