لاہور: مبینہ عصمت دری کا شکار غیر ملکی خواتین نے ملزمان کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مبینہ اغوا و جنسی زیادتی کا شکار دو غیر ملکی خواتین نے ملزمان کے خلاف بیان ریکارڈ کروا دیا۔

پولیس نے دونوں غیر ملکی خواتین کو کینٹ کچہری میں پیش کیا، جہاں انہوں نے ملزمان کے خلاف دفعہ 164 کا بیان قلمبند کروایا۔ متاثرین نے الزام عائد کیا کہ ملزمان نے اغوا کیا، تاوان مانگا اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ہم اپنے دوستوں سے ملنے کیلیے پاکستان آئے تھے۔

متاثرین کی شناخت اسٹیفنی ایڈانا ماؤ اور ایسٹرڈ رابنسن کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے کیس کے قانونی تقاضے پورے کرنے کیلیے ان کا بیان ریکارڈ کروایا۔

واقعے کی ایف آئی آر میں اغوا برائے تاوان اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل ہیں۔ مقدمہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے قریبی رشتہ دار رضا ڈار سمیت دیگر کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

WhatsApp
Get Alert