بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال، اپوزیشن کا حکومتی کی کارکردگی پر عدم اعتماد؛ اے این پی، بی این پی اور پی ٹی آئی کا مشترکہ اجلاس ‘ مشترکہ جدوجہد پر اتفاق


کوئٹہ(ڈیلی قدرت کوئٹہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی سے خان ہاس کوئٹہ میں بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی)اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مشترکہ اعلی سطحی وفد نے اہم ملاقات کی، جس میں بلوچستان کی سیاسی صورتحال، امن و امان، آئینی و جمہوری حقوق، عوامی مسائل اور سیاسی جماعتوں کے درمیان مستقبل کے تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال بالخصوص بلوچستان میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قبضہ گیری، مسلح کارروائیوں اور عوام کو درپیش دیگر مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کے مسائل سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں اور ان کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو مشترکہ اور مثر کردار ادا کرنا ہوگا۔مشترکہ وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ، بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ اور ڈاکٹر عبدالحلیم ناصر شامل تھے۔ جبکہ اے این پی کی جانب سے مرکزی سیکرٹریز ملک امان اللہ کاکڑ اور رشید خان ناصر، صوبائی نائب صدر جمال الدین رشتیا، صوبائی سیکرٹری ثقافت حضرت علی اچکزئی، صوبائی آفس سیکرٹری عصمت داوی اور ضلع کوئٹہ کے صدر ثنا اللہ کاکڑ بھی شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران رہنماں نے بلوچستان میں بڑھتی ہوئی بدامنی، سیاسی بے چینی اور عوامی مشکلات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن و استحکام، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور سیاسی مسائل کے مستقل حل کے لیے سنجیدہ اور نتیجہ خیز اقدامات ناگزیر ہیں۔اس موقع پر بی این پی اور پی ٹی آئی کے رہنماں نے اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کو 8 جولائی کو اسلام آباد میں بلوچستان کے مسائل پر منعقد ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ اے این پی قیادت نے دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کے مثبت ارادے کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ کانفرنس بلوچستان کے سیاسی، آئینی، معاشی اور امن و امان سے متعلق مسائل کے حل کے لیے ایک مثر پلیٹ فارم ثابت ہوگی۔اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ موجودہ حالات میں سیاسی قوتوں کے درمیان مسلسل رابطے، باہمی اعتماد، جمہوری روایات کے فروغ اور سیاسی مکالمے کو آگے بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ رہنماں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بلوچستان کے مسائل کا پائیدار حل صرف آئین کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام، سیاسی مذاکرات، تمام متعلقہ فریقوں سے بامعنی مشاورت اور عوامی خواہشات کے احترام کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس کے بعد اے این پی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے وفد کے اعزاز میں عصرانے کا اہتمام بھی کیا، جہاں غیر رسمی ماحول میں بھی سیاسی ہم آہنگی اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert