مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے: مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق امید کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمت و حوصلہ کریں تو امید کی روشنی یقین کا تمتاتا سورج بن جاتی ہے، امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن چکی ہے، پاکستانی قوم کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے پنجاب کے عوام کو اب صحت کی سہولتیں ملے گی، امید ہے پنجاب میں ہر بے گھرکا اپنی چھت کا خواب پورا ہوگا، پنجاب کا ہرکسان لہلہاتی فصلیں دیکھ کر خوش اور خوشحال ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ امید ہمیں مایوسی کے اندھیرے میں بھی روشنی کی کرن تلاش کرنے کی آس دلاتی ہے، عوام کو امید تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئے گی تو ہی لیپ ٹاپ، سکالر شپ اور فری ادویات ملیں گی۔

WhatsApp
Get Alert