ڈریم گرل کی بایوپک میں کونسی اداکارہ ان کا کردار نبھائے؟ ہیما مالنی نے اپنی پسند بتا دی


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ہیما مالنی نے کہا ہے کہ اگر میری زندگی پر بایوپک بنائی جائے تو چاہوں گی کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون میرا کردار ادا کریں۔
ہیما مالنی نے یہ بات ممبئی کے شنمکھانند ہال میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کہی، جہاں ان کے بھارتی سییما میں 60 سالہ شاندار کیریئر کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
تقریب کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ اپنی بایوپک میں کس اداکارہ کو دیکھنا چاہیں گی تو انہوں نے دپیکا پڈوکون کا نام لیتے ہوئے کہا کہ اگر دپیکا چاہیں تو وہ یہ کردار ادا کر سکتی ہیں، ویسے کوئی بھی اداکارہ یہ کردار نبھا سکتی ہے، لیکن دپیکا ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکارہ ہیں۔
تقریب میں ہیما مالنی کی بھارتی سنیما، کلاسیکی رقص اور عوامی خدمات کے شعبوں میں 6 دہائیوں پر محیط خدمات کو سراہا گیا، جبکہ ان کے آنجہانی شوہر، اداکار دھرمیندر کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جن کا انتقال نومبر 2025ء میں 89 برس کی عمر میں ہوا تھا۔
واضح رہے کہ ہیما مالنی اور دپیکا پڈوکون کے درمیان پرانا تعلق بھی موجود ہے، 2017ء میں ہیما مالنی نے اپنی سوانح عمری کی تقریبِ رونمائی کے لیے دپیکا کو مدعو کیا تھا۔
اس کے علاوہ دپیکا کی پہلی بالی ووڈ فلم اوم شانتی اوم میں ان کے کردار شانتی پریا کو بھی ہیما مالنی کے مشہور ڈریم گرل امیج سے متاثر قرار دیا جاتا ہے۔

WhatsApp
Get Alert