مولانا فضل الرحمان اپنے دونوں بیٹوں کو سرحد پر بھیجیں ، اپنی جیب سے ایک، ایک کروڑ روپے دوں گا،فیاض الحسن چوہان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپنے دونوں بیٹوں کو سرحد پر بھیجیں اپنی جیب سے ایک، ایک کروڑ روپے دوں گا۔
پریس کانفرنس کرتےہوئے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے بیٹوں کو سرحد پر بھیجیں انہیں لگ پتا جائے گا۔جو چندے اور خیرات پر پلتا ہو اسے قربانی کا کیا پتہ، تم شہدا پر ہرزہ سرائی کرتے ہو شرم کرو، قوم سے معافی مانگو۔معرکہ حق میں افواج پاکستان نے اپنی صلاحیتوں کالوہامنوایا،جنگ میں پوری قوم متحد ہوکرافوا ج پاکستان کےساتھ کھڑی ہوئی۔عبرتناک شکست کےبعد بھارت پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے،افواج پاکستان کے افسران اورجوان مادروطن کےلیے قربانیاں دے رہےہیں۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ مولانافضل الرحمان نے شہداسے متعلق افسوسناک بیان دیا،ان کے بیان سے ہرپاکستانی کادل دکھا ہے،مولانافضل الرحمان نے افواج کیخلاف نامناسب الفاظ استعمال کیے۔لوگوں کوجمہوریت کے نام پربےوقوف بنایاجارہاہے،میجرعدنان حیدرنے وطن کی خاطر جان قربان کی۔

WhatsApp
Get Alert