پاکستان نے وقت سے پہلے 4,722 ارب روپے کا قرضہ واپس کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)مشیر برائے وزارت خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان نے تاریخ میں پہلی بار وقت سے پہلے 4,722 ارب روپے کا قرضہ واپس کر دیا۔

ایکس پر جاری بیان میں مشیرخزانہ نے لکھا کہ مالی سال 2026 میں قبل از وقت قرضوں کی ادائیگی 4,722 ارب روپے تک پہنچ گئی جو ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی اور مسلسل ادائیگی ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق یہ صرف قرض کی جلدی ادائیگی نہیں بلکہ کم رسک اور قرض کم کرنے کی کوشش بھی ہے، قرض کی واپسی سے قرض سروسنگ لاگت کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت قرض کی ادائیگی زیادہ معاشی استحکام کی طرف ایک بنیادی تبدیلی ہے۔

WhatsApp
Get Alert