وزیر اعلیٰ پنجاب نے صاف پانی کی کمی کے شکار علاقوں سے متعلق کیا حکم دیا؟

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صاف پانی کی کمی کے شکار علاقوں میں کلین ڈرنکنگ واٹر کی ضرورت کا تعین کرنے کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبہ بھر میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں زیادہ خراب پانی والے علاقوں میں بوٹلنگ پلانٹس فنکشنل کر دییے گئے، خوشاب، ڈی جی خان، بہاولپور اور رحیم یار خان میں بوٹلنگ پلانٹس تیار ہیں، خراب پانی والے علاقوں میں پانی کی بوتل ٹرکوں پر پہنچائی جائے گی، خوشاب بوٹلنگ پلانٹ کی ڈیجیٹل رپورٹ پیش، فی گھنٹہ 50 ہزار واٹر پروڈکشن کی استعداد ہے۔

مریم نواز نے ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کو خراب پانی والے علاقوں کی نشاندہی کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ان علاقوں کی نشاندہی کرنے کا حکم بھی دیا جہاں لوگوں کو پینے کیلیے صاف پانی دوردراز علاقوں سے لانا پڑتا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے صاف پانی کی کمی کے شکار علاقوں میں کلین ڈرنکنگ واٹرکی ضرورت کا تعین کرنے کا حکم دیا، جبکہ خوشاب، ڈی جی خان، رحیم یار خان اور بہاولپور کے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

اجلاس میں ’سی ایم پنجاب صاف پانی پروجیکٹ‘ کے تحت مزید چار بوٹلنگ پلانٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ صوبہ بھر میں 2258 واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی بنیں گے، صاف پانی کی فراہم کیلیے واٹر ٹینک والے کلسٹر بیسڈ پلانٹ بھی قائم ہوں گے، پہلے مرحلے میں بہاولپور ڈویژن میں 22 اور راجن پور میں 10 کلسٹر بیسڈ پلانٹ بنیں گے۔

مریم نواز نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کی بندش اور خرابی کی شکایات فوری دور کرنے کا حکم دیا، اور ڈپٹی کمشنر متعلقہ اضلاع میں خراب یا بند فلٹریشن پلانٹس کی بحالی کیلیے اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

WhatsApp
Get Alert