نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارلیمانی وفد کی ملاقات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے نیشنل پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور پارلیمانی وفد کی ملاقات۔اسحاق ڈارنے كها كه وفاقی حکومت بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل اور ترقی کے لیے پُرعزم ہے۔بلوچستان کی معاشی خوشحالی اور ترقی آئینِ پاکستان کے دائرہ کار میں یقینی بنائی جائے گی۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے كها كه نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے سب کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔بلوچستان میں سرگرم شورش پسند عناصر کو عوام کی حمایت یا اخلاقی جواز حاصل نہیں۔ملاقات میں وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ خان اور معاونِ خصوصی طارق باجوہ بھی شریک رہے۔
