حکومت سے مذاکرات ناکام، پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن کا کل سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پیٹرول پمپ ایسوسی ایشن نے کل سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا۔

جیو نیوز کے مطابق جنرل سیکریٹری آل پاکستان پٹرول پمپس ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے جاری ویڈیو بیان میں کہا گیا کہ وزارت پیٹرولیم کے ساتھ ہمارے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کسی صورت قبول نہیں، حکومت کے مجوزہ ڈیلی پرائس مکینزم کو مسترد کرتے ہیں۔

نعمان علی بٹ نے کہا کہ مذاکرات کی ناکامی کی بعد کل رات 12 بجے سے پورے پاکستان میں پیٹرول پمپ غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے۔

WhatsApp
Get Alert