ژوب میں بارش سے مکان کی چھت گر گئی 2 سالہ بچہ جاں بحق، متعدد مکانات متاثر


ژوب(قدرت روزنامہ)ژوب کے نواحی علاقے تورہ خولہ میں موسلادھار بارش کے دوران ایک رہائشی کمرہ منہدم ہونے سے دو سالہ بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا، جبکہ بارش کے باعث متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔واقعے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر ژوب محمد نوید عالم نے فوری طور پر متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اور بارش سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد فراہم کرنے اور ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید عالم کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث تورہ خولہ میں بڑی تعداد میں رہائشی مکانات متاثر ہوئے ہیں، جبکہ ایک مکان کا کمرہ گرنے سے دو سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے اور نقصانات کا مکمل تخمینہ لگانے کے بعد امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔دوسری جانب علاقہ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی معاونت کی جائے اور بارش سے متاثرہ مکانات کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

WhatsApp
Get Alert